1. You need a Gmail account to use Gemini AI.
2. Without a paid package, Gemini AI can only transcribe audio files up to 20 minutes long. Longer files will only have the first 20 minutes transcribed.
3. So we split lecture audio into small pieces of about 19 minutes each.
4. Download the MP3 Splitter tool from the link below. Extract the three EXE files from the ZIP and place them in the MP3 audio folder where your book's audio lectures are stored, e.g. you want to start work on Quduri, so place these three EXE files inside the Quduri folder.
5. Double-click UrduMP3Splitter.exe. It will ask how many lectures to split. Enter 5 and press Enter. The software will create a sub folder named as Split_Pieces inside the Quduri folder and split the first 5 lectures into small pieces inside the sub folder in a few minutes.
6. Open your Gmail account in your browser, then go to Gemini AI: https://gemini.google.com/app
7. Upload one small audio file at a time and paste the English instructions as given on the Lecture's Home page. Press Enter and Gemini will transcribe it.
8. Transcribe all MP3 pieces of one lecture this way, then carefully join them in order to form the complete lecture text.
9. If Gemini stops after several lectures, wait 5-6 hours and try again.
1. جیمنی اے آئی سے درس تحریر کروانے کیلئے آپ کا Gmail اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے۔
2. نیز یاد رکھئے جیمنی اے آئی سے بغیر پیکج کے درس تحریر کروانے کیلئے ضروری ہے کہ آڈیو فائل میں ریکارڈنگ کی لمبائی زیادہ سے زیادہ بیس منٹ ہو۔ اگر آڈیو کی لمبائی بیس منٹ سے زیادہ ہو تو جیمنی اے آئی صرف پہلے بیس منٹ کو تحریر کرتا ہے اور باقی کو چھوڑ دیتا ہے۔
3. لہذا ہم درسی آڈیو کی فائلوں کو تقریبا انیس منٹ کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر تقسیم کرلیں گے۔ اس طرح ایک ہی درس کی کئی چھوٹی فائلیں بن جائیں گی۔
4. آڈیو فائلوں کو تقسیم کرنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک سے MP3 Splitter ٹول ڈاؤنلوڈ کریں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد زپ فائل کے اندر موجود تین فائلوں کو نکال لیجئے اور ان فائلوں کو اپنے کمپیوٹر میں موجود اس درسی کتاب کے آڈیو فولڈر میں رکھ لیجئے جس کتاب کے درسوں کو آپ اے آئی سے تحریر کروانا چاہتے ہیں ۔ مثلا آپ قدوری پر کام کرنا چاہتے ہیں تو ان تینوں فائلوں کو قدوری کے فولڈر میں رکھ دیجئے ۔
5. درس کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے UrduMP3Splitter.exe فائل پر ڈبل کلک کیجئے۔ یہ آپ سے پوچھے گا کہ آپ کتنی درسوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ابتداء میں آپ صرف 5 کا ہندسہ لکھئے اور Enter دبائیے۔ تو یہ سوفٹ وئیر اسی فولڈر کے اندر ایک نیا فولڈر Split_Pieces کے نام سے بنا لے گا اور پہلے 5 درسوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس نئے فولڈر میں رکھنا شروع کردے گا۔ چند منٹ میں یہ اپنا کام مکمل کرلے گا۔
6. اب اپنے براؤزر میں اپنا جی میل اکاؤنٹ کھول لیجئے۔ اس کے بعد اے آئی کیلئے درج ذیل صفحہ کھولئے:
https://gemini.google.com/app
7. اب باری باری ایک چھوٹی آڈیو فائل اپلوڈ کریں اور اس کے ساتھ وہ انگریزی ہدایات بھی پیسٹ کریں جو دروس کے مرکزی صفحے پر دی گئی ہیں اور Enter دبائیں تو اے آئی درس کو تحریر کردے گا۔
8. اسی طریقے سے آپ ایک درس کے سارے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے باری باری تحریر کروالیں اور پھر ان سب تحریری ٹکڑوں کو احتیاط سے ترتیب وار جوڑ لیں۔ اس طرح ایک مکمل درس تیار ہوجائے گا۔
9. اگر کئی درس تیار کرنے کے بعد اے آئی مزید فائلیں تحریر کرنے سے رک جائے تو پانچ چھ گھنٹے کا وقفہ دے کر آپ دوبارہ اسی طرح کئی فائلیں تحریر کرواسکتے ہیں۔